
امریکی ڈالر کچھ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں اپنی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث غیر یقینی صورتِ حال کا شکار رہنے کے بعد ایک بار پھر بے قابو ہو کر اڑان بھرنے لگا ہے۔
انٹر بینک میں آج کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر آج 72 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 218 روپے 38 پیسے کا ہو گیا۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے جولائی 2022ء کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جولائی 2022ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 21 کروڑ ڈالرز رہا جو جون 2022ء کے مقابلے میں 45 فیصد کم ہے۔
Comments are closed.