انٹربینک میں ڈالر ریکارڈ 205 روپے50 پیسےکا ہوگیا ہے۔
انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر 1 روپیہ 64 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
گزشتہ روز فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں 1.65 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 202.15 روپے سے بڑھ کر 203.80 روپے اور قیمت فروخت 202.25 روپے سے بڑھ کر 203.90 روپے ہوئی،جو کہ ملکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 1.50 روپے کے اضافے سے 202.00 روپے سے بڑھ کر 203.50 روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کے اضافے سے 203.00 روپے سے بڑھ کر 204.00 روپے ہوئی تھی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 30 پیسے کے اضافے سے 212.00 روپے سے بڑھ کر 212.30 روپے اور قیمت فروخت 214.00 روپے سے بڑھ کر 214.30 روپے ہوئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 249.00 روپے سے کم ہو کر 248.00 روپے اور قیمت فروخت 1.50 روپے کی کمی سے 252.50 روپے سے کم ہو کر 251.00 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا سونے کی قیمت میں 650 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1871 ڈالر سے کم ہو کر 1858 ڈالر فی اونس رہی۔
اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پر روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے سونے کی قیمت 650 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 42ہزار 800 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 557 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 22ہزار 428 روپے ہوئی تاہم چاندی کی قیمت 1540 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔
Comments are closed.