بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انٹربینک میں ڈالر 188روپے سے تجاوز کرگیا

انٹربینک میں ڈالر کا کاروبار 189 روپے تک ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاو 190 روپے سے تجاوز کرگیا۔

انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر ڈالرکا بھاؤ 2 روپے 5 پیسے بڑھ کر 188 روپے 17 پیسے ہے۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے 80 پیسے مہنگا ہوکر 190 روپے 50 پیسے ہے۔

سرمایہ کاروں کو تشویش ہے کہ اس دوران ادائیگیوں کا توازن کیسے رہے گا۔

انٹر بینک میں مہنگے ڈالر کا اثر اوپن مارکیٹ میں بھی ہے لیکن ڈالر کا بھاؤ سسٹم سے باہر ہونے والی خرید و فروخت پر بہت تیزی سے بڑھا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ ادائیگیوں کا توازن روپے کی قدر گرنے کی اصل وجہ ہے لیکن سیاسی صورتِ حال نے اسے پس پشت ڈال دیا ہے، جسے پہلے حل کرنا ناگزیر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.