بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ برقرار، اوپن مارکیٹ میں کمی

انٹربینک میں آج ڈالر کا بھاؤ برقرار رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز گرا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 25 ہزار 100 روپے ہے۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 177 روپے 98 پیسے برقرار ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ مسلسل دوسرے روز گرا ہے، جو آج 60 پیسے کم ہو کر 179 روپے 90 پیسے کا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.