جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان حصہ نہیں لیں گے، شیر افضل مروت کی تصدیق

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین عمران خان حصہ نہیں لیں گے۔

پی ٹی آئی کے نائب صدر شیر افضل مروت نے تصدیق کی ہے کہ قانونی قدغنوں کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عدالت سے نااہلی ختم ہونے پر دوبارہ پارٹی چیئرمین منتخب ہوں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی میں نئے افراد کی شمولیت سے متعلق پالیسی واضح کردی۔

ذرائع کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات میں چیئرمین پی ٹی آئی کسی اور رکن کو منتخب کیا جائے گا، عمران خان نے جیل سے پارٹی کی کور کمیٹی کو پیغام پہنچا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس میں سزا کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن میں بطور چیئرمین نیا امیدوار ہوگا، نئے چیئرمین کےلیے نام کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین، نائب چیئرمین اور تنظیمی عہدوں پر انتخابات ہوں گے، چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی کے تنظیمی امور اور فیصلوں کی توثیق خود کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سزا ختم ہونے پر دوبارہ چیئرمین پی ٹی آئی بحیثیت چیئرمین انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی میں نئی شمولیت اور ٹکٹوں کے سب فیصلے چیئرمین پی ٹی آئی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.