چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق اتفاق رائے ہوگیا ہے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ہم نے آگاہ کیا کہ ان کے اوپر نااہلی کی تلوارلٹک رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین کو آگاہ کیا کہ الیکشن کمیشن میں انہیں عہدے سے ہٹانے کے محرکات سامنے آ رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ قانونی رکاوٹوں کے باعث چیرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں امیدوار نہیں ہوں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق اتفاق رائے ہوا ہے۔
Comments are closed.