وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ انوکھے لاڈلے کی ساری باتیں نہیں مانی جاسکتی ہیں۔
گجرات میں پریس کانفرنس کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومتی اتحاد الیکشن سے خوفزدہ نہیں لیکن موجودہ حالات میں الیکشن ممکن نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت نہیں، عدالتوں کا احترام ہے، اسی لیے عدالتوں کے پاس جاتے ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کے اختیارات کم نہیں کرنا چاہتے، پوچھتا ہوں اگر غلطی پر ہم پر اعتراض ہوسکتا ہے تو ججز پر کیوں نہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں پر اعتراض نہیں کرتے بلکہ فیصلوں پر اعتراض کرتے ہیں۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم ایک ہی دن الیکشن کروانا چاہتے ہیں۔ انوکھے لاڈلے کی ساری باتیں نہیں مانی جاسکتیں۔
Comments are closed.