بدھ 28؍محرم الحرام 1445ھ16؍اگست 2023ء

انوار الحق کاکڑ نے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

انوار الحق کاکڑ نے نگراں وزیرِ اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

صدر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ سے نگراں وزیرِ اعظم کےعہدے کا حلف لیا۔

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی۔

تقریب حلف برداری میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن شریک ہوئے۔

تقریب حلف برداری میں پی ٹی آئی سینیٹر شہزاد وسیم بھی شریک ہوئے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نامزد نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا استعفیٰ منظور کر لیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نامزد نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا استعفیٰ منظور کیا تھا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ انوار الحق کاکڑ کی سینیٹ کی نشست 14 اگست سے خالی قرار دی جاتی ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے نگراں وزیرِ اعظم بننے کے بعد غیرجانبدار رہنے کے لیے اپنی نشست سے استعفیٰ دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.