پاکستان کے نامور پہلوان انعام بٹ ورلڈ بیچ ریسلنگ میں پاکستان کے لیے ایک اور میڈل لانے کے لیے پُرامید ہیں۔
ورلڈ بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے لیے پاکستانی پہلوانوں کو یونان کے ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے انعام بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے، وزارت خارجہ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے تعاون سے کھلاڑیوں کی سفری دستاویزات مکمل ہوئیں۔
پاکستانی پہلوان نے کہا کہ یونان میں 10 اور 11 ستمبر کو ریسلنگ ورلڈ سیریز کے مقابلے ہوں گے، جس میں ہم بھی حصہ لیں گے۔
انہوں نے قوم کے لیے ایک اور میڈل کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے ایک اور میڈل ملنے کی امید ہے، قوم سے اپیل ہے کہ ہمارے لیے دعا کریں۔
قومی چیمپیئن ریسلر کا کہنا تھا کہ بڑی امید ہے کہ کل یونان کے لیے سفر کریں گے۔
Comments are closed.