قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ انضمام الحق کو استعفیٰ الزام ثابت ہونے کے بعد دینا چاہیے تھا، لوگ بغیر ثبوت کے باتیں کرتے ہیں، الزام کا ثبوت بھی دینا چاہیے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ الزام کا لگنا اور ثابت ہونا الگ بات ہے، ہوسکتا ہے یہ مسئلہ ہی نہ ہو، مسئلہ کوئی اور ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ٹیم پرفارم کررہی ہے بورڈ کو کچھ نہ کچھ ذمہ داری تو لینا ہوگی۔
عبدالرزاق نے کہا کہ چیف سلیکٹر کی پوسٹ پاور فل ہوتی ہے، مجھے نہیں لگتا انضمام الحق ملنا چاہتے ہوں اور ذکا اشرف ملیں نہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ایک بیان میں انضمام الحق نے کہا کہ لوگ بغیر تحقیق کے باتیں کرتے ہیں، مجھ پر سوال اٹھے تو استعفی دینا بہتر سمجھا۔
Comments are closed.