پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر میں کھلاڑیوں کو ملنے والی سہولتوں کو ورلڈ کلاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے میں دور میں ایسی سہولتیں ملتِیں تو مزید باصلاحیت کھلاڑی سامنے آتے۔
سابق کپتان انضمام الحق نے قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں جدید سہولتوں کا جائز ہ لیا ، نیٹ پر کھلاڑیوں کو پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا اور ٹپس دیں ۔
انضمام الحق کا کہنا ہے کہ قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر میں مہیا کی گئی سہولتیں کسی بھی ملک کی اکیڈمی سے کم نہیں ہیں ، قابل ستائش بات یہ ہے کہ کرکٹرز کو ایک ہی جگہ سب کچھ مل رہا ہے۔
انضمام الحق کا کہنا ہے کہ یہ لاہور قلندرز کا ہی خاصا ہے کہ کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ کا سلسلہ نچلی سطح سے شروع کیا ہوا ہے ۔
اس موقع پر سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا ہے کہ نوجوان کرکٹرز کو لیجنڈری کرکٹرز سے ملنے کا موقع فراہم کرتے رہیں گے ۔
Comments are closed.