بدھ 16؍ربیع الثانی 1445ھ یکم نومبر2023ء

انضمام الحق کے استعفے پر ظہیر عباس کا مؤقف سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ماضی کے اسٹار بیٹر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے موقع پر چیف سلیکٹر کو استعفیٰ نہیں دینا چاہیے تھا۔

ظہیر عباس نے کہا ہے کہ دنیا میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے گئی ہو اور کسی نے استعفیٰ دیا ہو۔

سابق کرکٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی پرفارمنس بھارت سے ہارنے کے بعد گر گئی، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بہت ضروری تھی، اسے تباہ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے استعفے اور تحقیقات کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی نے آج سے کام کا آغاز کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرگنائزر کو کرکٹ کی سمجھ نہیں پھر رزلٹ تو یہی آئے گا، کرکٹ منظورِ نظر لوگوں کے ہاتھ میں ہو گی تو نقصان ہوتا رہے گا۔

ظہیر عباس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگ کرکٹ کے پیچھے پڑے ہیں کہ اسے تباہ کر دیا جائے، خدا کے واسطے کرکٹ اسپورٹس مین کو دو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.