قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق اور ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کو پاکستان کے افغانستان سے میچ کی فکر لگ گئی۔
پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف 5 وکٹ سے فتح پر جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں انضمام الحق اور مشتاق احمد نے اظہار خیال کیا۔
انضمام الحق نے کہا کہ افغانستان کو ایونٹ میں کبھی بھی ہلکا نہیں لے سکتے ہیں، پاکستان کو اس کے ساتھ پوری تیاری کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔
مشتاق احمد نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ فکر افغانستان کے خلاف میچ کی ہے، جس کے پاس اچھے اسپنر اور تجربہ کار بولرز ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر میچ میں پچھلے میچز کو بھلا کر کھیلنا پڑے گا، افغانستان کے کھلاڑی دنیا بھر میں کرکٹ کھیلتے ہیں، قومی ٹیم کو ان کے خلاف ہوم ورک کرکے میدان میں اترنا ہوگا۔
انضمام الحق نے کہا کہ ہر میچ آسانی سے نہیں جیتا جاسکتا، نیوزی لینڈ کو کم رنز پر روکنا قومی ٹیم کی زبردست بولنگ کی نشانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی فنشر نہیں، میچ ختم کرنے کی ذمے داری شعیب ملک اور محمد حفیظ کی ہے۔
Comments are closed.