پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انصاف لائرز فورم نے عدالتی نگرانی میں الیکشن کا مطالبہ کردیا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما معظم بٹ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ صدر مملکت اور الیکشن کمیشن کو عدالتی حکم پر 8 فروری کو انتخابار کروانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔ پی ٹی آئی کو 20 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا مقصد الیکشن کو ٹالنا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پہلے بھی نگراں حکومت 90 دن میں الیکشن کروانے میں ناکام ہوئی ہے۔
معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک آئین اور قانون کے مطابق چلے گا ورنہ نہیں چل سکتا۔
Comments are closed.