صدر مملکت عارف علوی نے انشورنس کمپنی کو صارف کو 45 لاکھ روپے بمع 8 سال منافع ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
عارف علوی نے کہا کہ کمپنی نے معاملہ 8 سال لٹکائے رکھا، شہری کی انشورنس کی رقم پر منافع کمایا، انشورنس کمپنی شہری کو 45 لاکھ کلیم کی رقم اور 8 سال کا منافع بھی ادا کرے۔
صدر نے وفاقی انشورنس محتسب کے فیصلے کےخلاف انشورنس کمپنی کی اپیل مسترد کر دی۔ کراچی کے شہری امتیاز احمد نے اپنی گاڑی کیلئے 45 لاکھ روپے کی انشورنس پالیسی لی۔
شہری نے گاڑی چھن جانے پر انشورنس کمپنی سے 45 لاکھ کی رقم ادا کرنے کا کہا لیکن کمپنی نے گاڑی کی قیمت زیادہ بتانے کا بہانہ بنا کر انشورنس کلیم ادا کرنے سے انکار کر دیا۔
شہری نے وفاقی انشورنس محتسب سے رجوع کیا جس نے شہری کے حق میں فیصلہ دیا، انشورنس محتسب کے فیصلے کے خلاف انشورنس کمپنی نے صدر مملکت کو اپیل دائر کی۔
صدر مملکت نے انشورنس کمپنی کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے کلیم ادا کرنے کا حکم دیا۔
Comments are closed.