بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انشاء اللّہ! آج اسٹیٹ آف آرٹ بسوں کی نقاب کشائی کی جائے گی: عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ انشاء اللّہ! آج اسٹیٹ آف آرٹ بسوں کی نقاب کشائی کی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ 42 گرین لائن بسوں کی پہلی کھیپ لانے والا جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ بسوں کی آمد کی خوشی میں ریڈ کارپٹ ویلکم جیسے انتظامات کیے گئے ہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں گورنر سندھ نے مزید کہا کہ وہ اس موقع پر بہت خوش اور پُرجوش ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور ہم وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

کراچی کے گرین لائن بس منصوبے کے لیے بسوں سے لدا جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ نے اکتوبر میں گرین لائن منصوبے کے افتتاح کا دعویٰ کیا تھا، گرین لائن منصوبہ 2016 میں شروع ہوا جو ایک سال میں مکمل ہونا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.