ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ذہنی صحت کے حوالے سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا موازنہ کیا۔
ایلون مسک نے سوشل میڈیا سے ذہنی صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لینے کی خاطر ایک سوال ٹوئٹر پر شیئر کیا۔
انہوں نے پوچھا کہ ’انسٹاگرام صارفین کے درمیان ذہنی تناؤ کا باعث بنتا ہے جبکہ ٹوئٹر صارفین میں غصیل روئے کو اُجاگر کرتا ہے۔ ان دونوں میں کون سا پلیٹ فارم بہتر ہے؟‘۔
بلاشبہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کے سوشل میڈیا صارفین کی ذہنی صحت پر کئی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جس کا پہلے بھی کئی بار ذکر ہوچکا ہے تاہم اب ایلون مسک کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کئی ٹوئٹر صارفین نے ٹوئٹر کو بہتر قرار دیا ہے۔
گوکہ یہ کوئی حتمی نتیجہ نہیں ہے کیوں کہ ایلون مسک نے اس کے لئے کوئی باقاعدہ پول کا اجرا نہیں کیا صرف صارفین کی رائے جاننے کی کوشش کی ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے ٹوئٹر کو اس لئے بہتر قرار دیا کیوں کہ اس پر بہتر انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کر سکتے ہیں اور یہاں کوئی مصنوعی فلٹرز بھی نہیں ہے۔
جبکہ کچھ صارفین نے اسے جانبدارانہ رویہ قرار دیا، کیوں کہ یہ سوال صرف ٹوئٹر پر ٹوئٹر صارفین سے کیا گیا ہے، تو پھر آپ بتایئے کہ آپ کس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بہتر سمجھتے ہیں؟
Comments are closed.