اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

انسداد دہشتگردی کا فقدان، توجہ آڈیوز ویڈیوز بنانے پر ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی کی ایک مربوط پالیسی کا مکمل فقدان ہے اور ساری توجہ جعلسازیوں سے آڈیوز ویڈیوز بنانے پر ہے۔

 اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ان حالات میں ہم دہشت گردی میں خطرناک اضافہ دیکھ رہے ہیں، ہمارے سیکیورٹی اہلکار اس دہشت گردی کا خاص نشانہ ہیں۔

 پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم ان دہشت گرد کارروائیوں اور دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.