جمعہ 23؍رمضان المبارک 1444ھ14؍اپریل 2023ء

انسدادِ پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع

ملک کے مختلف علاقوں میں انسدادِ پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگیا۔

وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا کے 27 اضلاع میں مہم چلائی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق بلوچستان کے 12 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم عید کے بعد ہوگی، یہاں مردم شماری کے باعث انسداد پولیو مہم ملتوی ہوئی تھی۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی تشکیل دے رکھی ہے، اس کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں اور مؤثر اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے 10 اضلاع میں مکمل طور پر انسداد پولیو مہم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.