اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔
عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست انسدادِ دہشت گردی کے جج راجہ جواد کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔
عمران خان کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کا لیڈر ہوں، سیاسی انتقام کے باعث مجھے مقدمے میں نامزد کیا گیا۔
درخواست میں عمران خان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجھ پر انسدادِ دہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا جس کا میں مرتکب نہیں ہوں۔
سابق وزیرِ اعظم نے استدعا کی ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے کیس میں ضمانت کنفرم ہونے سے پہلے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔
Comments are closed.