ہفتہ19؍ربیع الثانی 1445ھ 4؍نومبر2023ء

انسدادِ اسموگ آپریشن: صنعتوں پر 90 ہزار، گاڑیوں پر 19 لاکھ روپے کا جرمانہ

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے انسدادِ اسموگ کی کارروائیوں کے دوران خلاف ورزی کرنے والے صنعتی یونٹس پر 90 ہزار روپے جبکہ گاڑیوں پر 19 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار کا کہنا ہے کہ اسموگ کے تدارک کے لیے جاری آپریشن کے دوران 15 صنعتی یونٹس کا معائنہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ خلاف ورزی کرنے والے صنعتی یونٹس کو 90 ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ 9 صنعتی یونٹس کو نوٹسز جاری کیے گئے۔

ڈی سی راولپنڈی حسن وقار نے بتایا ہے کہ انسدادِ اسموگ آپریشن کے دوران 30 اینٹوں کے بھٹوں کا معائنہ کیا گیا اور خلاف ورزی پر 2 اینٹوں کے بھٹوں کو سیل جبکہ 5 کو نوٹسز جاری کیے گئے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ انسدادِ اسموگ کی کارروائی کے دوران 254 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 19 لاکھ 28 ہزار 450 روپے جرمانہ کیا گیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.