امریکا میں انسان میں سور کے گردے کی پیوندکاری کا تجربہ کامیاب ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ذہنی طور پر مردہ قرار دیے گئے شخص میں سور کے گردے کی پیوندکاری کی گئی ہے۔
اس حوالے سے امریکی سرجنز کا کہنا ہے کہ جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سور کا گردہ انسان میں 32 روز سے فعال ہے، پُرامید ہیں کہ سور کا گردہ اسی طرح معمول کے مطابق متاثرہ شخص میں کام کرتا رہے گا۔
امریکی سرجنز کا کہنا ہے کہ انسان میں سور کے گردے کا معمول کے مطابق کام کرنا بڑی پیشرفت ہے اور امید ہے سور کا گردہ دیگر انسانوں میں بھی معمول کے مطابق کام کرے گا۔
Comments are closed.