بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انسان اور ہاتھی کی دوستی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

کہتے ہیں دوستی ایک ایسا جذبہ ہے جو رنگ و نسل کے فرق سے بالا تر ہوتا ہے، اس انمول رشتے سے انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی خوب واقف ہیں۔

انسان اور جانور کی دوستی پر مبنی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہے، ویڈیو میں نظر آنے والا ہاتھی اپنے انسان دوست کو چھوڑ کر جانے سے روک رہا ہے۔

وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھی بائیک پر بیٹھتے ہوئے اپنے دوست کو پہلے ٹانگ سے کھینچ کر بائیک سے نیچے اتار دیتا ہے اور بعد ازاں اس کے جانے کے اسرار پر انسان کو خود اپنی سونڈھ سے ہیلمٹ پہناتا ہے ۔

خشکی کے سب سے بڑے جانور اور انسان کی دوستی کی یہ دلچسپ ویڈیو اب تک ہزاروں انٹرنیٹ صارفین دیکھ، لائیک اور شیئر کر چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.