
انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے نازیہ کھوسو کی بازیابی اور مظاہرین کے خلاف آیف آئی آر واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
ایچ آر سی پی نے کشمور میں درجنوں مظاہرین کے خلاف من گھڑت ایف آئی آر کے اندراج کی شدید مذمت کی ہے۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ نازیہ کھوسو اور ان کی بیٹی کی بازیابی کا مطالبہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی۔
ایف آئی آر میں نامزد افراد میں ایچ آر سی پی کونسل رکن امداد اللّٰہ کھوسو بھی شامل ہیں۔
ایچ آر سی پی کے مطابق شہریوں کے پُرامن اجتماع کی آزادی کا حق پامال کرنے کیلئے دہشتگردی کے الزامات کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے۔
ایچ آر سی پی نے مزید کہا کہ محترمہ نازیہ کھوسو کو فوری بازیاب اور مظاہرین کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لی جائے۔
Comments are closed.