 
 
انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک چلانے والے اہم ملزم کی نشاندہی ہوگئی۔
فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف آئی اے) ذرائع نے بتایا کہ ملزم منڈی بہاؤالدین پنجاب سے لوگوں کو غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کےلیے 25 لاکھ کا پیکیج متعارف کروایا ہوا ہے اور وہ یورپ جانے کے خواہش مند لوگوں کو جعلی دستاویزات تیار کرکے دیتا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ باہر جانے کے خواہشمند افراد کو پہلے کراچی لایا جاتا ہے۔ پہلے فلائٹ سے قطر اور پھر زمینی راستے کے ذریعے بحرین بھیجا جاتا ہے۔
 
 
						
Comments are closed.