انسانی اسمگلنگ میں ایشائی افراد کے مقابلے گورے بازی لے گئے، فرانس پولیس نے اسمگلنگ کے گروہ کا سراغ لگا لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بڑے گروہ کا سراخ لگالیا ہے جو تارکین وطن کو بڑی تعداد میں یورپ سے برطانیہ اور برطانیہ سے یورپ بھیج رہا تھا۔
رواں ماہ 16 ستمبر کو پولیس کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ گروہ کو پکڑ لیا جو عراقی اور کرد نژاد ایرانی مہاجرین کو جعلی سفارتی پاسپورٹ پر بذریعہ ترکیہ یورپ لے جارہا تھا۔
ان مہاجرین سے اسمگلروں نے 20 ہزار یورو فی بندہ وصول کیا تھا۔
یاد رہے کہ 2010 میں ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں ایشیائی ممالک سے طلباء کو جعلی برطانوی اسکولوں میں داخلے کا جھانسہ دے کر بھاری فیسیں وصول کرکے یورپ اسمگل کیا جاتا تھا۔
فرانسیسی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 700 لائف جیکٹس اور درجن سے زائد کشتیاں برآمد کئے تھے۔
فرانسیسی پولیس کے مطابق یہ کشتیاں عراقی تارکین وطن کی تھیں جنہیں تعلیم کا جھانسہ دے کر یورپ منتقل کیا جارہا تھا۔
Comments are closed.