ایف آئی اے پشاور کو مطلوب انسانی اسمگلر کو متحدہ عرب امارات فرار ہوتے ہوئے کراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے امیگریشن سیل نے مطلوب ملزم کو گرفتار کیا۔
ملزم نقاش خان کراچی سے یو اے ای جانے کے لیے ایئرپورٹ پہنچا تھا جو مختلف افراد کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے کے مقدمے میں مطلوب تھا۔
نام بلیک لسٹ میں ہونے کی بنا پر ملزم نقاش خان کو پرواز سے آف لوڈ کر کے حراست میں لیا گیا اور آج اسے ایف آئی اے پشاور کی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔
Comments are closed.