انسانی اسمگلرز کے مبینہ طور پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا یونیفارم استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
گوجرانوالہ میں انسانی اسمگلرز گروہ کے بعض ارکان مبینہ طور پر ایف آئی اے کی یونیفارم استعمال کرتے ہیں۔
ایف آئی اے یونیفارم میں ملبوس ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، مذکورہ شخص خود کو ادارے کا افسر ظاہر کرتا تھا، جعلساز انسانی اسمگلر کی ایف آئی اے یونیفارم میں تصاویر بھی سامنے آگئیں۔
گرفتار ملزم ممتاز کے خلاف انسانی اسمگلنگ کے 5 مقدمات درج ہیں، ایف آئی اے نے گرفتار ملزم کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ یونیفارم کے استعمال اور ملزم کے نیٹ ورک سے متعلق جامع تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.