پیر 12؍محرم الحرام 1445ھ31؍جولائی2023ء

انسانوں کے سوئمنگ پول میں بھالو کی ڈبکیاں

گرمی سے بچنے کے لیے بھالو نے بھی انسانوں کی طرح کا انداز اپنا کر سب کو حیران کر دیا۔

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر برک بینک کے پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایسے ہی ایک بھالو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو کے باعث درجۂ حرارت 45 ڈگری اور اس سے زائد ہے جس نے انسانوں کے ساتھ ساتھ بھالو کو بھی پریشان کر دیا ہے۔

گرم موسم کے باعث انسانوں کے سوئمنگ پول میں بھالو کو ڈبکیاں لگاتے دیکھ کر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ یہ بھالو گرمی کو ہرانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ پولیس اہلکار بھی اس موقع پر موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.