ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک روبوٹ کو انسان سے مشابہہ چہرہ انسانی تاثرات کی ہوبہو نقل اتارتا دکھایا گیا ہے۔
کئی لوگ تو یہ چہرہ دیکھ کر بے وقوف بن گئے اور اسے اصل انسانی چہرہ سمجھ بیٹھے کیونکہ اس روبوٹک چہرے کے بال، جلد، آنکھیں، بھونیں اور تاثرات اتنے حیرت انگیز ہیں کہ نقل پر اصل کا گمان ہوتا ہے۔
یہ روبوٹک چہرہ انسان سے اتنا مشابہہ ہے کہ اگر ویڈیو میں یہ چہرہ حرکت کرتی مشین پر فکس دکھائی نہ دے تو شاید لوگ شناخت ہی نہ کرسکیں کہ یہ انسان نہیں روبوٹ ہے۔
Comments are closed.