انسانوں کو چاند پر بھیجنے کا ناسا کا خلائی مشن آرٹیمس ون دوسری بار بھی ناکام ہوگیا۔
راکٹ سے مائع ہائیڈروجن ایندھن کے اخراج کے باعث لانچنگ کو ملتوی کیا گیا۔
لانچ سے صرف تین گھنٹے پہلے فیصلہ کیا گیا کہ مشن کو روانہ نہیں کیا جائے گا۔
ناسا عہدیداران کا کہنا ہے کہ اب کئی دنوں تک راکٹ کو بھیجا نہیں جاسکے گا کیونکہ 3 دن تو اسے لانچ پیڈ سے مرکزی عمارت تک لانے میں لگتے ہیں۔
مرکزی عمارت پہنچنے کے بعد ہی تمام تکنیکی خرابیوں کا جائزہ لے کر بحالی کا کام کیا جائے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.