نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) نے اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دے دی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں این سی او سی نے کہا کہ یکم اگست سے اندرون ملک ہوای سفر کے لیے کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم ہے۔
این سی او سی کے مطابق اپنے آپ کو پریشانی سے بچانے کے لیئے 31 جولائی تک ویکسین لگوایں اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
یکم اگست سے اندرون ملک ھوای سفر کے لیے کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم ھے۔
اپنے آپ کو پریشانی سے بچانے کے لیئے 31 جولائی تک ویکسین لگوایں اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں— NCOC (@OfficialNcoc) July 24, 2021
دوسری جانب کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر ویکسین لگانے کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 14 اگست تک 40 فیصد ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی۔
چالیس فیصد ویکسی نیشن ہدف حاصل کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ پولیو مہم کی طرز پر گھر گھر جا کر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔
Comments are closed.