سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک فضائی سفر کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا، اندرون ملک فضائی سفر کیلئے 10 ستمبر سے مکمل ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے افراد مکمل ویکسی نیشن کی صورت میں ہی اندرون ملک سفر کرسکیں گے۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایک ڈوز لگوانے والے پاکستانی مسافروں کو دی گئی رعایت 10 ستمبر سے ختم کردی جائے گی۔
سی اے اے کا مزید کہنا ہے کہ متعلقہ حکام، تمام ایئرلائنز سے پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔
Comments are closed.