افغانستان سے پاکستان پہنچائے گئے انخلاء کے مسافروں کو لینے کے لئے امریکن ایئر فورس کا ایک خصوصی طیارہ کویت سے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کویت سٹی ایئرپورٹ سے اڑنے والی یو ایس اے ایف کی پرواز MOOSE44 نے منگل کی سہ پہر ٹھیک 3 بجے اسلام آباد کی نور خان ایئر بیس پر لینڈنگ کی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق طیارے میں افغانستان سے پاکستان پہنچائے گئے امریکی فوجیوں اور دیگر غیر ملکی باشندوں کو اگلی منزل تک لے جایا جائے گا۔
اس سے قبل امریکن ایئر فورس کے دو طیارے گزشتہ دو روز کے دوران ایسے مسافروں کو اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات لے جا چکے ہیں۔
Comments are closed.