برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دیگر افراد کے انخلا کیلئے آخری لمحہ بھی کار آمد بنائیں گے۔
ڈومینک راب نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ افغانستان سے تقریباً تمام برطانوی شہریت رکھنے والے افراد کا انخلا ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال دیکھنا چاہتے ہیں،ہم نے طالبان کے کنٹرول کے بعد سے اب تک 9 ہزار سے زائد افراد کو برطانیہ پہنچایا ہے۔
دوسری جانب فرانسیسی وزیر برائے یورپی امور کاکہنا ہے کہ قوی امکان ہے افغانستان سے انخلا کا فرانسیسی آپریشن جمعرات تک ختم ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے 500 سے زائد روسی باشندے لانے کیلئے 4 طیارے بھیج رہے ہیں۔
Comments are closed.