افغانستان سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد منتقل کیے گئے انخلاء کے بیشتر مسافروں کو دو خصوصی پروازوں کے ذریعے اسلام آباد سے امارات منتقل کردیا گیا ہے۔
غیر ملکیوں کو امریکی ایئر فورس کی دو خصوصی پروازوں کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں واقع امریکی ایئر بیس پہنچایا گیا۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے روانہ ہونے والی دونوں خصوصی پروازیں العید ایئر بیس پر اتریں، یو ایس اے ایف کی پرواز MOOSE25 گزشتہ شام اسلام آباد سے العید ایئربیس پہنچی، اسی طرح رات گئے اسلام آباد سے روانہ ہونے والی امریکی ایئر فورس کی دوسری پرواز LAWLS19 نے آج صبح العید ایئر بیس پر لینڈ کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 4 دن کے دوران امریکی ایئرفورس کی کم از کم پانچ پروازوں کے ذریعے افغانستان سے مسافروں کو اسلام آباد لایا گیا تھا، ان مسافروں میں کافی تعداد امریکی فوجیوں کی بھی ہے۔
Comments are closed.