ہفتہ 10؍محرم الحرام 1445ھ29؍جولائی 2023ء

انجن ڈرائیور مال گاڑی کی 2 بوگیاں پیچھے چھوڑ گیا

پاکستان ریلوے کا انجن ڈرائیور فیصل آباد کے قریب مال گاڑی کی دو بوگیاں پیچھے چھوڑ گیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق سانگلہ ہل سے آنے والی گاڑی کی 2 بوگیاں جھمرہ اسٹیشن کے قریب الگ ہوگئیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق انجن ڈرائیور 3 کلو میٹر تک 2 بوگیوں کی مال گاڑی سے علیحدگی کے حوالے سے لاعلم رہا، گارڈ نے فون کرکے بتایا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق بوگیوں کو جوڑ کر مال گاڑی کو روانہ کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.