ایشیا کپ 2022 کے دوران بھی انجرڈ شاہین شاہ آفریدی کو قومی کرکٹ اسکواڈ کے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دبئی میں جدید سہولتوں کی وجہ سے شاہین آفریدی اسکواڈ کے ساتھ رہیں گے۔
پی سی بی نے مزید بتایا ہے کہ دبئی میں شاہین آفریدی کا مزید چیک اپ بھی کروایا جائے گا۔
واضح رہے کہ گھٹنے میں انجری کے سبب فاسٹ بولر شاہین آفریدی ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
انہوں نے نیدرلینڈز کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے کسی بھی میچ میں حصہ نہیں لیا۔
Comments are closed.