بھارتی ریاست اتر پردیش میں واقع شہر علی گڑھ کا تاریخی نام تبدیل کرنے کے لیے متعصب ہندو انتہاپسندوں پر مبنی ضلعی پنچایت نے یو پی حکومت کو ایک تجویز بھجوائی ہے جس میں شہر کا نام علی گڑھ سے تبدیل کرکے ہری گڑھ تجویز کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یوپی میں کئی شہروں اور ریلوے اسٹیشنوں کا نام تبدیل کیا گیا، جن میں سب سے اہم الہ آباد کا نام تبدیل کرکے اسے پریاگرج کردیا گیا تھا۔
اس ماہ کے اوائل میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین اسمبلی نے یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ سے ملاقات کرکے ان سے شہروں اور اضلاع کے نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
جبکہ ایک اور ضلع فیروز آباد کا نام تبدیل کرکے اسے چندرا نگر رکھنے کا معاملہ بھی زیرغور ہے۔
یاد رہے کہ یہ تجویز یوپی اسٹیٹ الیکشن سے صرف چھ ماہ قبل سامنے آئی ہے اور لگتا ہے کہ یہ معاملہ الیکشن کے موقع پر استعمال کیا جائے گا۔
Comments are closed.