پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوات میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس حوالے سے شاہد آفریدی نے لکھا ہے کہ سوات میں پولیس اسٹیشن پر بم دھماکے کی خبر نے دل ہلا کر رکھ دیا، میری دعائیں ان بہادر پولیس اہلکاروں کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
شاہد آفریدی نے مزید لکھا ہے کہ ایسے انتہا پسندانہ تشدد کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں، اللّٰہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے کے اندر ہونے والے دھماکوں میں شہداء کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔
Comments are closed.