پیر17؍شوال المکرم 1444ھ 8 مئی 2023ء

انتہائی کڑے وقت میں اداروں پر بے بنیاد الزام تراشی ناقابل قبول ہے، خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک معاشی و سیاسی اعتبار سے انتہائی مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ انتہائی کڑے وقت میں اداروں پر بے بنیاد الزام تراشی ناقابل قبول ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزام انتہائی قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں۔

کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے یکسوئی اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان حساس اداروں کے افسران پر کس ایجنڈے کے تحت الزام تراشیاں کر رہے ہیں؟، سیاسی مقاصد کیلئے عمران خان ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

الزامات کے حل کےلیے قانونی راستہ اختیار کیا جائے، سیکریٹری جنرل تحریک انصاف

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں سیاسی مقاصد کیلئے مذہبی حوالوں کا استعمال بھی تشویش ناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے مذہب کے استعمال اور حساس اداروں پر بہتان تراشی سے اجتناب برتیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.