اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے غزہ کی صورتحال پر انتباہ جاری کردیا۔
انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ غزہ میں صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے، غزہ کی صورتحال لمحہ بہ لمحہ مزید مایوس کُن ہوتی جا رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ افسوس انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے کے بجائے اسرائیل نے فوجی کارروائی تیز کر دی۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ کے نئے مرحلے کا اعلان کیا ہے اور غزہ پر حملوں کو آزادی کے لیے دوسری جنگ قرار دیدیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری زمینی کارروائیاں جنگ کا دوسرا مرحلہ ہے، غزہ پٹی کے اندر جنگ مشکل اور طویل ہوگی، جنگ کے بعد ہمیں مشکل سوالات کا جواب دینا ہو گا۔
Comments are closed.