بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انتقامی ہتھکنڈے، بچہ حکومت کی ایک بوکھلاہٹ عیاں ہوگئی، پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ بچہ حکمران انتقامی ہتھکنڈوں سے باز رہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے سیکریٹری پنجاب اسمبلی کے ساتھ تعینات اسمبلی افسروں اور اہلکاروں کی گرفتاری کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ شریفوں کا اصل رنگ عوام کے سامنے آرہا ہے، بچہ حکومت کی ایک اور بوکھلاہٹ عیاں ہوگئی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا انتقامی چہرہ سامنے آرہا ہے، جو عوام بھول چکے تھے، بچہ حکمران انتقامی ہتھکنڈوں سے باز رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.