سابق مشیرِ احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ انتقامی کارروائیوں کا آغاز ہو گیا۔
یہ بات سابق مشیرِاحتساب شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے اقدام کو آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رہا ہوں۔
شہزاد اکبر کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی رات 1 بج کر 55 منٹ پر اسٹاپ لسٹ میں میرانام ڈالا گیا ہے، اس وقت نہ کوئی حکومت تھی، نہ ہی کابینہ تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.