بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انتظامیہ نے پی ٹی آئی اور جے یو آئی کو سخت شرائط پر جلسے کی اجازت دے دی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکومتی و اپوزیشن جماعت کو جلسہ کرنے  کی اجازت مل گئی ہے، تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں اور جے یو آئی ایف کو سیکٹر ایچ نائن میں جلسے کی اجازت دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے جے یو آئی ایف کو 38 شرائط کےتحت این اوسی جاری کیا ہے، جس کے مطابق کوئی روڈ بلاک نہیں کیا جائے گا، کوئی ڈنڈا بردار فورس یا جان لیوا ہتھیار لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پاکستان تحریک…

این او سی کے مطابق جے یو آئی ایف کو کسی قسم کے دھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے، ریڈ زون کے باہر ایک کلو میٹر کی حدود تک جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی این او سی میں کہا گیا ہے کہ جلسے اور ریلی کی اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری منتظمین پر ہوگی، کسی بھی املاک کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار منتظمین ہوں گے۔

این او سی کے مطابق داخلی راستوں پر وفاقی پولیس اور منتظمین دونوں جامع تلاشی کریں گے، اسٹیج پر جانے والوں کے نام 12 گھنٹے قبل دیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.