بدھ 17؍ ربیع الاول 1445ھ4؍اکتوبر 2023ء

انتخابی مہم کا آغاز، بلاول بھٹو کا 18 اکتوبر کو ملک گیر خطاب کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے انتخابی پاور شو کی تیاریاں شروع کر دیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو 18 اکتوبر کو ملک گیر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر ہونے والی تقریبات میں بڑی اسکرینیں اور ساؤنڈ سسٹم لگائے جائیں گے۔

پارٹی تنظیموں، الائیڈ ونگز، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی کارکنان کو لازمی شرکت کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

رانا فاروق سعید نے پارٹی کارکنان کو ہدایت دیں کہ ضلعی سطح پر تشہیری مہم چلائیں، اہم مقامات اور چوراہوں پر پارٹی پرچم لگائیں۔ 

حسن مرتضیٰ نے سانحۂ کار ساز کےحوالے سے ڈیجیٹل، پینا فلیکس سائن اور بینرز لگانے کی ہدایت جاری کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.