الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2023ء کے لیے انتخابی فہرستوں پر نظرِ ثانی کے انتظامات مکمل کر لیئے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ووٹر فہرستوں کی تصدیق کا عمل آج سے شروع ہو گیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں انتخابی فہرستوں کی تصدیق 7 نومبر تا 6 دسمبر کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ دوسرا مرحلہ 26 جنوری 2022ء سے 11 مارچ 2022ء پر محیط ہو گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں انتخابی فہرستوں کو ڈسپلے سینٹرز میں آویزاں کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہدایت کی ہے کہ شہری شناختی کارڈ کے مستقل یا عارضی پتے پر ووٹ ٹرانسفر کروا سکتے ہیں۔
Comments are closed.