مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن طلب کرلیا گیا۔
الیکشن کمیشن نوٹس کے مطابق عابد شیر علی کو بجلی کے بلوں میں فیول سرچارج واپس لیے جانے کے اعلانات پر طلب کیا گیا ہے۔
نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ عابد شیر علی نے حکومتی اعلان سے ایک روز قبل فیول سرچارج سے متعلق اعلان کیا تھا۔
ای سی پی نے کہا کہ شکایت اور الیکٹرانک میڈیا سے الیکشن کمیشن کے علم میں آنے کے بعد نوٹس لیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے عابد شیر علی کو 26 اگست کے دن جواب دینے کے لیے طلب کرلیا ہے۔
Comments are closed.