جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

انتخابی اتحاد، ایم کیو ایم قیادت نے ن لیگی وفد کے سامنے مطالبات رکھ دیے

مسلم لیگ (ن) کا وفد اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے مزاکرات کےلیے بہادرآباد پہنچ گیا۔

بہادر آباد میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، نسرین جلیل، امین الحق اور دیگر شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی وفد میں سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، بشیر میمن، نہال ہاشمی، کھیئل داس کوہستانی اور علی اکبر گجر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ اور ایم کیو ایم قیادت کی ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال، انتخابی اتحاد، سندھ میں نئی حکمت عملی سمیت دیگر امور زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق متحدہ قیادت نے ن لیگ کے سامنے انتخابات اور انتخابات کے بعد کےلیے مطالبات سامنے رکھے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات ایم کیو ایم قیادت نے 3 اہم آئینی ترامیم بھی ن لیگی وفد کے سامنے رکھی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.