قومی و صوبائی اسمبلیوں کا امیدوار بننے کے لیے بنیادی اہلیت کیا ہونی چاہیے؟ کون انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے؟ اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بتا دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق رکنِ پارلیمنٹ بننے کے لیے امیدوار پاکستان کا شہری ہو، کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تک امیدوار کی عمر 25 سال سے کم نہ ہو۔
قومی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار پاکستان میں کسی بھی جگہ کا ووٹر ہو، صوبائی اسمبلی کی نشست کا امید وار متعلقہ صوبے کا رہائشی اور ووٹر ہو۔
قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدوار کا متعلقہ صوبے کا ووٹر ہونا لازم ہے۔
امیدوار کی اہلیت و نااہلیت کی تفصیلات آئین کے آرٹیکلز 62 اور 63 میں درج ہیں۔
جنرل نشستوں کے امیدوار کے تجویز و تائید کنندہ کا متعلقہ حلقے کا ووٹر ہونا لازم ہے۔
غیر مسلم نشستوں کے امیدوار کے تجویز و تائید کنندہ پاکستان کے کسی بھی حصے کے ووٹر ہو سکتے ہیں۔
انتخابی اخراجات سے متعلق ہر امیدوار کسی بھی شیڈول بینک میں خصوصی اکاؤنٹ کھولیں۔
اکاؤنٹ پہلے سے موجود ہے تو بینک اکاؤنٹ کی تفصیل کاغذاتِ نامزدگی میں درج کریں۔
کاغذاتِ نامزدگی جمع کراتے وقت بینک اسٹیٹمنٹ منسلک کرنا لازمی ہو گا، کاغذاتِ نامزدگی کے ساتھ بیانِ حلفی امیدوار اسٹامپ پیپر پر تصدیق کرا کے دیں گے۔
امیدوار کاغذاتِ نامزدگی کے ساتھ اپنی اہلیہ یا شوہر اور زیرِ کفالت بچوں کے اثاثوں کی تفصیل لکھیں۔
کاغذاتِ نامزدگی امیدوار یا اس کے تجویز، تائید کنندہ کی جانب سے مجاز شخص جمع کرا سکتا ہے۔
کاغذاتِ نامزدگی میں کوئی خانہ امیدوار سے متعلقہ نہ ہو تو وہاں NA لکھ دیا جائے۔
امیدوار کا اپنی تازہ ترین تصویر کاغذاتِ نامزدگی پر مخصوص جگہ پر چپکانا لازمی ہے۔
Comments are closed.